ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے مودی پرایک اورگھوٹالے کاالزام لگایا، رافیل ڈیل تنازعے کے بعدگجرات کے پروجیکٹ پرجعل سازی کاخدشہ

راہل گاندھی نے مودی پرایک اورگھوٹالے کاالزام لگایا، رافیل ڈیل تنازعے کے بعدگجرات کے پروجیکٹ پرجعل سازی کاخدشہ

Sun, 30 Sep 2018 23:38:04    S.O. News Service

نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لڑاکا طیارے رافیل کی خریداری میں گھوٹالے کا الزام لگا کر مرکزی حکومت کو گھیر رہے کانگریس صدر راہل گاندھی نے اب وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک اور الزام لگایا ہے۔راہل نے اب پی ایم مودی کوگھیر نے کے لیے ان کے وزیراعلیٰ رہنے کی مدت کے دوران کی ایک پراجیکٹ کا ذکر کیا ہے اور اس میں جعل سازی کا الزام لگایا ہے۔راہل گاندھی نے پی ایم مودی پریہ نیا الزام بھی بالکل فلمی انداز میں لگایا ہے۔کانگریس صدر نے دعویٰ کیاہے کہ انفراسٹرکچر لیزنگ اینڈ فنانشل سروسز(IL&FS) کمپنی کو سال2007 میں وزیراعلیٰ نریندر مودی (گجرات کے سابق وزیراعلیٰ)نے70ہزارکروڑکاگفٹ سٹی نام کاپروجیکٹ دیا۔ لیکن اس پروجیکٹ کے تحت کوئی کام نہیں ہوا، بلکہ اس میں جعل سازی سامنے آئی۔راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹس میں فلمی اندازمیں فلم شوٹ کی طرح الزام لگایاہے۔


Share: